Posts

پنجاب شڈو باکسنگ فٹنس چیلنج 2020ء کے مقابلے آئندہ ہفتے شروع ہونگے، چوہدری طارق امین گوجر

Image
اسلام آباد ۔ 3 جون (ٹوڈے نیوز ٹی وی) پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آن لائن پنجاب شڈو باکسنگ فٹنس چیلنج 2020ء کے مقابلے آئندہ ہفتے شروع ہونگے، گذشتہ روز ایونٹ آرگنائزر چوہدری طارق امین گوجر نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں پنجاب بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں، اس کے علاوہ پنجاب بھر سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی کھلاڑی بھی ان مقابلے میں شرکت کر سکتے ہیں۔ پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن نے ایونٹ کے لئے مختلف ایج کیٹگریز 9 سال سے 80 سال کی عمر تک کے کھلاڑیوں کے ل?ے بھی مقابلے رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی 30 سیکنڈ کی ویڈیو جس میں ٹیکنیک، فٹ ورک، مختلف سٹائل پنچز ایونٹ کے دوران ویڈیو لنک کے ذریعے بھیجیں گے

عمران خان دو سال کی نااہلی چھپانے کے لئے نیب کاستعمال کر رہے ہیں :مریم اورنگزیب

Image
https://www.facebook.com/Todaynewstvcom-101474538246901 لاہور  (ٹوڈے نیوز ٹی وی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا  ہے کہ  عمران صاحب دو سال سے  اپنی نالائقی ، نااہلی اور چوری چھپانے کے لئے نیب کو استعمال کر رہے ہیں ،عمران صاحب اپنے سیاسی انتقام کے لیے نیب کو استعمال کر رہے ہیں ،دو سال کی تمام کوشش کے باوجود شہباز شریف کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن نہیں مِل سکی تو دوبارہ سے تماشہ کیا جا رہا ہے ،نیب نیازی گٹھ جوڑ سیاسی مخالفین کو صرف گرفتار کرتا ہے لیکن آج تک کسی بھی الزام کا ریفرنس دائر نہیں کر سکا ،کھلنڈروں کی حکومت صرف سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈال سکتی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا  نالائق، نااہل اور چور حکومت کی کورونا کے خلاف کوئی حکمتِ عملی نہیں ، اِس لیے شہباز شریف کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ،حکومتی نالائقی کی وجہ سے ڈاکٹرز اور عوام کورونا سے مر رہے ہیں جبکہ عمران صاحب صرف شہباز شریف کو گرفتار کرنے کا پلان بنا رہے ہیں ،نالائق ، نااہل اور چوروں نے دیہاڑی دار ، غریب اور مزدور کو کوئی پیسہ نہیں دیا اِس لئے شہباز شریف کو گرفتار کرن...

پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل کا بجٹ ہنگامی اجلاس منعقد ہوا

Image
لاہور ( خبر نگار خصوصی ) پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل کا بجٹ کے حوالے ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئر مین کوارڈینیشن چودھری محمد سلطان گجر نے صدارت کی جبکہ اجلاس میں صدر سول سیکرٹریٹ ایملائز ایسوسی ایشن راجہ سہیل احمد ، جنرل سیکرٹری کوآرڈینیشن کونسل چودھری شاہد محمود ، پریس سیکرٹری کوآرڈینیشن کونسل عبدالکریم اعوان سمیت دیگر عہدیداروں نے بھر پور شرکت کی ۔ اجلاس میں یہ بتایا گیا کہ اس حوالےسے حتمی سفارشات مرتب کر کے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بجھوا دی گئیں ہیں ۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بجھوائی جانے والی سفارشات کو منظور کر کے سیکرٹریٹ کے ملازمین کے دل جیت لیں مطالبات میں کہا گیا ہے کہ تمام صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے ، تمام ایڈ ہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں ضم کیا جائے ، سرکاری ملازمین کو ہائوس رینٹ الائونس 2008کی بجائے بنیادی تنخواہ کا 50 فیصد ادا کیا جائے ، انکم ٹیکس کی سلپ 60000ہزار سے بڑھا کر کم از کم ایک لاکھ 50 ہزار روپے کی جائے ، ریٹائرملازمین کی پنشن میں بھی 100 فیصد اضافہ کیا جائے ، میڈیکل الائونس میں...

نویں اور گیارہویں کے طلبا کی پروموشن کیلئے تمام مضامین میں پاس ہو نا لازمی قرار

Image
 دسویں کے پرچے چیک ہونے کے بعد نتائج کا اعلان ہوگا ، بارہویں کے طلبا اپنے گیارہویں جماعت کے حاصل کردہ نمبر لے سکیں گے جو طلبا دسویں اور بارہویں کے امتحانات نہیں دے سکے ان کے نتائج نویں اور گیارہویں کے نتائج کی بنیادوں پرہونگے، وزیر تعلیم پنجاب  لاہور( ٹوڈے نیوز ٹی وی    ) وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹرمرادراس نے امتحانات اور پروموشن کے حوالے سے کہاہے کہ نویں اور گیارہویں جماعت کے طلبا کو پروموٹ کیا جائے گا لیکن شرط ہے وہ تمام مضامین میں پاس ہوں۔ وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹرمرادراس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرونا وائرس کی بدولت طلبا کے امتحانات اور پروموشن کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ نویں اور گیارہویں جماعت کے طلبا کو پروموٹ کیا جائے گا جبکہ دسویں کے پرچے چیک ہونے کے بعد نتائج کا اعلان ہوگا اور بارہویں جماعت کے طلبا اپنے گیارہویں جماعت کے حاصل کردہ نمبر لے سکیں گے یا پھر 2021میں امتحان دینے کا آپشن بھی ہو گا۔جو طلبا دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات نہیں دے سکے، ان کے نتائج نویں اور گیارہویں جماعتوں کے نتائج کی بنیادوں پر دئیے جائیں گے ...

کیا جج غلط فیصلہ دے کر اس کے بعد سیب ٹھک کر سکتا ہے

Image
‏پوری دنیا کو معلوم ہے کہ نوازشریف بے گناہی کی سزا کاٹ رہے ہیں ۔  جس جج نے سزا دی انہوں نے خود تسلیم کیا کہ نوازشریف بے گناہ ہیں ۔ اور مجھے بلیک میل کرکے نوازشریف کو سزا دلوائی گئی۔ پاکستان کا نظام عدل کب نوازشریف کو انصاف دلائے گا ؟

اداکارہ میرا کا کورونا ٹیسٹ کروایا تو کیا آیا ؟

Image
لاہور ( ٹوڈے نیوز ٹی وی ) امریکہ سے وطن لوٹنے والی اداکارہ میرا کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔ میرا منگل کی رات امریکا سے لاہور پہنچی تھیں جس کے بعد انہوں نے ایک نجی ہوٹل میں خود کو قرنطینہ کر لیا تھا، اداکارہ میرا کا گزشتہ روز نجی ہوٹل میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔اداکارہ میرا کی جانب سے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نیویارک میں پھنسی پاکستانی فلموں کی مشہور اداکارہ میرا نے ہاتھ جوڑ کر وزیراعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کی تھی۔اداکارہ میرا نے کہا تھا کہ میں بیرون ملک میں اس طرح کے حالات میں نہیں بلکہ پاکستان آ کر اپنے ملک میں مرنا چاہتی ہوں۔میرا کا کہنا تھا کہ یہاں روزانہ ہزاروں لوگ مر رہے ہیں، جبکہ نیویارک قبرستان میں تبدیل ہورہا ہے

پی آئی اے کی اسپشل پرواز 249 مسافرکو ریاض سے وطن واپس پہنچ گئے

Image
لاہور ( ٹوڈے نیوز ٹی وی )  پی آئی اے کی اسپشل پرواز 249 مسافروں کو  لے کر ریاض سے لاہور پہنچ گئی۔ترجمان قومی ائیرلائن کے مطابق پرواز سے وطن واپس پہنچنے والے تمام مسافروں کو قرنطینہ کر دیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ 182 مسافروں کو لاہور کے نجی ہوٹلوں،  17 مسافروں کو پنجاب یونیورسٹی کیمپس جب کہ  50 مسافروں کو کالا شاہ کاکو ہاسٹل کیمپس منتقل کیا گیا۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق ائیر پورٹ سے 4 مسافروں کی میتیں بھی ورثا کے حوالے کی گئی۔