پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل کا بجٹ ہنگامی اجلاس منعقد ہوا

لاہور ( خبر نگار خصوصی ) پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل کا بجٹ کے حوالے ہنگامی اجلاس


منعقد ہوا جس میں چیئر مین کوارڈینیشن چودھری محمد سلطان گجر نے صدارت کی جبکہ اجلاس میں صدر سول سیکرٹریٹ ایملائز ایسوسی ایشن راجہ سہیل احمد ، جنرل سیکرٹری کوآرڈینیشن کونسل چودھری شاہد محمود ، پریس سیکرٹری کوآرڈینیشن کونسل عبدالکریم اعوان سمیت دیگر عہدیداروں نے بھر پور شرکت کی ۔ اجلاس میں یہ بتایا گیا کہ اس حوالےسے حتمی سفارشات مرتب کر کے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بجھوا دی گئیں ہیں ۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بجھوائی جانے والی سفارشات کو منظور کر کے سیکرٹریٹ کے ملازمین کے دل جیت لیں مطالبات میں کہا گیا ہے کہ تمام صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے ، تمام ایڈ ہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں ضم کیا جائے ، سرکاری ملازمین کو ہائوس رینٹ الائونس 2008کی بجائے بنیادی تنخواہ کا 50 فیصد ادا کیا جائے ، انکم ٹیکس کی سلپ 60000ہزار سے بڑھا کر کم از کم ایک لاکھ 50 ہزار روپے کی جائے ، ریٹائرملازمین کی پنشن میں بھی 100 فیصد اضافہ کیا جائے ، میڈیکل الائونس میں بھی 100 فیصد اضافہ کیا جائے ، ڈرائیور ، ڈی آر ، نائب قاصد اور دفتری کے سکیل کو بھی اپ گریڈ کیا جائے ، درجہ چہارم کے ٹائم سکیل پروموشن کو 8 سال کی بجائے 5 سال کیا جائے جبکہ ریٹائرمنٹ کے موقع پر ملازم کے ایک بچے کو ملازمت بھی دی جائے ۔

Comments

Popular posts from this blog

عمران خان دو سال کی نااہلی چھپانے کے لئے نیب کاستعمال کر رہے ہیں :مریم اورنگزیب

جو فٹ بال سے محبت کرتا تھااپنے دوستوں کے ساتھ ، پارک میں اپنے والد کے ساتھ اختتام ہفتہ پر کھیلا تھا

BREAKING NEWS !!! Imran Khan Gets in Big Trouble | todaynewstv