Posts

Showing posts with the label کھیل

انگلینڈ آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلے جاۓگی

Image
لندن ۔ 3 جون (ٹوڈے نیوز ٹی وی )انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے مطابق انگلینڈ ٹیم جولائی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ  8 جولائی سے ساؤتھمپٹن میں شروع ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 16 جولائی سے اولڈ ٹریفورڈ میں جبکہ تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 24 جولائی سے اولڈ ٹریفورڈ میں ہی شروع ہوگا۔تینوں میچز بائیو محفوظ مقامات پر بند دروازوں کے پیچھے کھیلے جائیں گے۔ تین میچوں کی سیریز میں شرکت کے لئے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم 9 جون کو انگلینڈ پہنچے گی اور ابتدائی تربیت کے لئے اولڈ ٹریفورڈ میں رہے گی۔  ٹروٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی انگلینڈ کے لئے کھیلنے کا سوچتے ہیں تو  ہمیشہ بھرے سٹیڈیمز  کے بارے میں سوچتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بند دروازوں کے پیچھے تماشایوں کے بغیر کھیلانا تھوڑا سا مختلف ہوگا۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے کہا کہ پاکستان ، آسٹریلیا اور آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے بارے میں فیصلہ بعد م...

پنجاب شڈو باکسنگ فٹنس چیلنج 2020ء کے مقابلے آئندہ ہفتے شروع ہونگے، چوہدری طارق امین گوجر

Image
اسلام آباد ۔ 3 جون (ٹوڈے نیوز ٹی وی) پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آن لائن پنجاب شڈو باکسنگ فٹنس چیلنج 2020ء کے مقابلے آئندہ ہفتے شروع ہونگے، گذشتہ روز ایونٹ آرگنائزر چوہدری طارق امین گوجر نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں پنجاب بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں، اس کے علاوہ پنجاب بھر سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی کھلاڑی بھی ان مقابلے میں شرکت کر سکتے ہیں۔ پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن نے ایونٹ کے لئے مختلف ایج کیٹگریز 9 سال سے 80 سال کی عمر تک کے کھلاڑیوں کے ل?ے بھی مقابلے رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی 30 سیکنڈ کی ویڈیو جس میں ٹیکنیک، فٹ ورک، مختلف سٹائل پنچز ایونٹ کے دوران ویڈیو لنک کے ذریعے بھیجیں گے