نویں اور گیارہویں کے طلبا کی پروموشن کیلئے تمام مضامین میں پاس ہو نا لازمی قرار

 دسویں کے پرچے چیک ہونے کے بعد نتائج کا اعلان ہوگا ، بارہویں کے طلبا اپنے گیارہویں جماعت کے حاصل کردہ نمبر لے سکیں گے
جو طلبا دسویں اور بارہویں کے امتحانات نہیں دے سکے ان کے نتائج نویں اور گیارہویں کے نتائج کی بنیادوں پرہونگے، وزیر تعلیم پنجاب 
لاہور(ٹوڈے نیوز ٹی وی  ) وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹرمرادراس نے امتحانات اور پروموشن کے حوالے سے کہاہے کہ نویں اور گیارہویں جماعت کے طلبا کو پروموٹ کیا جائے گا لیکن شرط ہے وہ تمام مضامین میں پاس ہوں۔ وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹرمرادراس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرونا وائرس کی بدولت طلبا کے امتحانات اور پروموشن کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ نویں اور گیارہویں جماعت کے طلبا کو پروموٹ کیا جائے گا جبکہ دسویں کے پرچے چیک ہونے کے بعد نتائج کا اعلان ہوگا اور بارہویں جماعت کے طلبا اپنے گیارہویں جماعت کے حاصل کردہ نمبر لے سکیں گے یا پھر 2021میں امتحان دینے کا آپشن بھی ہو گا۔جو طلبا دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات نہیں دے سکے، ان کے نتائج نویں اور گیارہویں جماعتوں کے نتائج کی بنیادوں پر دئیے جائیں گے بشرطیکہ وہ تمام مضامین میں پاس ہوں جبکہ دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو 3فیصد اضافی مارکس دیئے جائیں گے۔وزیرتعلیم نے کہا  کہ نویں اور گیارہوں جماعت میں 40فیصد سے کم امتحانات میں فیل پر پاسنگ گریڈ دیا جائے گا ،4کیٹیگریز کے طلبہ کیلئے خصوصی امتحانات کا انعقاد ہوگا ، جو گریڈ بہتر کرنا چاہتے ہوں، جو کمپوزٹ امتحان دینا چاہتے ہوں، اوراضافی مضامین لینا چاہتے ہوں ان کیلئے خصوصی امتحانات ہوں گے، 40فیصدسے زیادہ امتحانات میں فیل پربھی خصوصی امتحان ہوگا۔ جو گیارہویں گریڈ میں 40فیصد سے زیادہ امتحانات میں فیل ہوئے ہوں، اس حوالے سے خصوصی امتحانات کی تاریخ جاری کردہ نوٹیفکیشن میں موجود ہے ،مشکل حالات میں عوامی حق میں بہتر فیصلے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں

Popular posts from this blog

عمران خان دو سال کی نااہلی چھپانے کے لئے نیب کاستعمال کر رہے ہیں :مریم اورنگزیب

جو فٹ بال سے محبت کرتا تھااپنے دوستوں کے ساتھ ، پارک میں اپنے والد کے ساتھ اختتام ہفتہ پر کھیلا تھا

BREAKING NEWS !!! Imran Khan Gets in Big Trouble | todaynewstv