لاہور ہائیکورٹ کےاحکامات نیب کو شہباز شریف کو گرفتار کرنے سے روک دیا
نیب نے جو جو ریکارڈ مانگا وہ فراہم کیا لیکن نیب پھر بھی شہباز شریف کو گرفتار کرنے کیلئے بیتاب ہے، وکیل شہباز شریف لاہور ( ٹوڈے نیوز ٹی وی)لاہور ہائیکورٹ نے شہبازشریف کو 5 لاکھ کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت دیتے ہوئے نیب کو فوری گرفتارکرنے سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے شہبازشریف کو منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 17 جون تک عبوری ضمانت فراہم کر دی ہے اور پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کر دیاہے۔ عدالت میں پوچھا کہ گیا شہبازشریف کہاں ہیں ، وکیل نے عدالت میں بتایا کہ وہ کمرہ عدالت میں ہی موجود ہیں اس کے بعد عدالت عالیہ نے نیب سے پوچھا کہ آپ انہیں کیوں گرفتار کرنا چاہتے ہیں ؟ نیب نے بتایا کہ شہبازشریف کی جانب سے تعاون نہیں کیا جارہاہے۔جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی۔شہباز شریف کی طرف سے اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جب کہ نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر سید فیصل رضا بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے استفسار کیاکہ درخواست گزارشہبازشریف کہاں ہیں ؟،شہباز شریف کے وکیل امجد پر...