Posts

Showing posts with the label بین الاقوامی

لاہور ہائیکورٹ کےاحکامات نیب کو شہباز شریف کو گرفتار کرنے سے روک دیا

Image
نیب نے جو جو ریکارڈ مانگا وہ فراہم کیا لیکن نیب پھر بھی شہباز شریف کو گرفتار کرنے کیلئے بیتاب ہے، وکیل  شہباز شریف  لاہور ( ٹوڈے نیوز ٹی وی)لاہور ہائیکورٹ نے شہبازشریف کو 5 لاکھ کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت دیتے ہوئے نیب کو فوری گرفتارکرنے سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے شہبازشریف کو  منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 17 جون تک عبوری ضمانت فراہم کر دی ہے اور پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کر دیاہے۔ عدالت میں پوچھا کہ گیا شہبازشریف کہاں ہیں ، وکیل نے عدالت میں بتایا کہ وہ کمرہ عدالت میں ہی موجود ہیں اس کے بعد عدالت عالیہ نے نیب سے پوچھا کہ آپ انہیں کیوں گرفتار کرنا چاہتے ہیں ؟ نیب نے بتایا کہ شہبازشریف کی جانب سے تعاون نہیں کیا جارہاہے۔جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی۔شہباز شریف کی طرف سے اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جب کہ نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر سید فیصل رضا بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے استفسار کیاکہ درخواست گزارشہبازشریف کہاں ہیں ؟،شہباز شریف کے وکیل امجد پر...

انگلینڈ آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلے جاۓگی

Image
لندن ۔ 3 جون (ٹوڈے نیوز ٹی وی )انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے مطابق انگلینڈ ٹیم جولائی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ  8 جولائی سے ساؤتھمپٹن میں شروع ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 16 جولائی سے اولڈ ٹریفورڈ میں جبکہ تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 24 جولائی سے اولڈ ٹریفورڈ میں ہی شروع ہوگا۔تینوں میچز بائیو محفوظ مقامات پر بند دروازوں کے پیچھے کھیلے جائیں گے۔ تین میچوں کی سیریز میں شرکت کے لئے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم 9 جون کو انگلینڈ پہنچے گی اور ابتدائی تربیت کے لئے اولڈ ٹریفورڈ میں رہے گی۔  ٹروٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی انگلینڈ کے لئے کھیلنے کا سوچتے ہیں تو  ہمیشہ بھرے سٹیڈیمز  کے بارے میں سوچتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بند دروازوں کے پیچھے تماشایوں کے بغیر کھیلانا تھوڑا سا مختلف ہوگا۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے کہا کہ پاکستان ، آسٹریلیا اور آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے بارے میں فیصلہ بعد م...

پی آئی اے کی اسپشل پرواز 249 مسافرکو ریاض سے وطن واپس پہنچ گئے

Image
لاہور ( ٹوڈے نیوز ٹی وی )  پی آئی اے کی اسپشل پرواز 249 مسافروں کو  لے کر ریاض سے لاہور پہنچ گئی۔ترجمان قومی ائیرلائن کے مطابق پرواز سے وطن واپس پہنچنے والے تمام مسافروں کو قرنطینہ کر دیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ 182 مسافروں کو لاہور کے نجی ہوٹلوں،  17 مسافروں کو پنجاب یونیورسٹی کیمپس جب کہ  50 مسافروں کو کالا شاہ کاکو ہاسٹل کیمپس منتقل کیا گیا۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق ائیر پورٹ سے 4 مسافروں کی میتیں بھی ورثا کے حوالے کی گئی۔